23 February 2017 - 16:29
News ID: 426491
فونت
حجت الاسلام عارف حسین واحدی:
شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سکریٹری جنرل نے بیان کیا : آپریشن ضرب عضب کی بھی حمایت کی اور آپریشن رد الفساد کی بھی ملک بھر میں حمایت کرتے ہیں ۔
حجت الاسلام عارف حسین واحدی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سکریٹری جنرل حجت الاسلام عارف واحدی نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ھم نے آپریشن ضرب عضب کی بھی مکمل حمایت کی تھی اور آج آپریشن ردالفساد کی بھی بھرپورحمایت کرتے ھیں۔

انہوں نے اپنے بیانیہ میں وضاحت کرتے ہوئے کہا : پاکستان میں دہشت گردی کے وجود سے نجات کے لئے ہر طرح کی کوشیشین کی جانی چاہیئے اور ہم اس وقت آپریشن ردالفساد کامیابی کے لئے دعاگو ہیں ۔

حجت الاسلام عارف واحدی نے تاکید کرتے ہوئے بیان کیا : دہشتگردی کے خاتمے کے لئے مصلحتوں سے بالا تر ھو کرشدت پسندوں، سہولت کاروں اور ان کے مراکز پرمضبوط ھاتھ  ڈالنا ہوگا ورنہ اس ناسور کا خاتمہ ممکن نہیں ۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬