24 February 2017 - 21:45
News ID: 426508
فونت
امریکی شہریوں نے فلسطینیوں کے خلاف صیہونی حکومت کے جارحانہ اقدامات اور فلسطینی زمینوں پر اس غاصب حکومت کے ناجائز قبضے کے خلاف واشنگٹن میں مظاہرہ کیا ہے۔
 اسرائیل کے سفارت خانے کے سامنے مظاہرے

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق واشنگٹن میں اسرائیل کے سفارت خانے کے سامنے کئے جانے والے مظاہرے کے شرکا نے غاصب صیہونی حکومت کے خلاف نعرے لگائے اور فلسطینیوں کے خلاف اس غاصب حکومت کے جارحانہ اقدامات کی شدید مذمت کی۔

مظاہرین نے فلسطینی علاقوں پر ناجائز قبضہ ختم کئے جانے کا مطالبہ کیا۔واشنگٹن میں اسرائیل کے سفارت خانے کے سامنے یہ مظاہرہ، فلسطین کے لئے امریکی مسلمانوں اور صیہونیت مخالف  امن کے لئے یہودی آواز نامی تحریک  اور  فلسطینی حقوق کے لئے امریکی کمپین کی جانب سے کیا گیا۔

مظاہرے میں انسانی حقوق کے سرگرم افراد نے بھی شرکت۔ مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں ایسے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر صیہونی حکومت کی مذمت میں نعرے لکھے ہوئے تھے۔

اس مظاہرے کی ایک اور اہم بات یہ تھی کہ مظاہرے میں یہودیوں خاص طور سے صیہونیت مخالف یہودی مذہبی رہنماؤں نے بھی وسیع پیمانے پر شرکت کی۔مظاہرے کے موقع پر پولیس اہلکاروں نے سخت حفاظتی اقدامات کئے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬