25 February 2017 - 13:29
News ID: 426528
فونت
محمد جواد ظریف:
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ محمد جواد ظریف نے وزارت خارجہ کے شہداء کی یاد میں منعقد ہونے والی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے قومی اور ملکی اقتدار میں شہادت اور شہداء کا اہم مقام ہے۔
محمد جواد ظریف


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ محمد جواد ظریف نے وزارت خارجہ کے شہداء کی یاد میں منعقد ہونے والی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے قومی اور ملکی اقتدار میں شہادت اور شہداء  کا اہم مقام ہے۔

محمد جواد ظریف نے کہا کہ ایرانی قوم گذشتہ 38 سال سے عالمی اقتصادی پابندیوں اور دباؤ کے مقابلے میں استقامت کے ساتھ کھڑی ہے اور سربلندی و سرافرازی کے ساتھ اپنے اعلی اہداف کی سمت گامزن ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ شہادت صرف مکتب اسلام کی تعلیمات کا مظہر ہی نہیں بلکہ ہمارے قومی اور ملکی اقتدار کا اہم عنصر بھی ہے۔

محمد جواد ظریف نے کہا کہ ایران کی مختلف علمی ، سائنسی ، اقتصادی اور صنعتی شعبوں میں ترقی اور پیشرفت کا سلسلہ جاری ہے اور تمام میدانوں میں پیشرفت شہداہ کی قربانیوں کے نتیجے میں حاصل ہوئی ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایرانی قوم نے عالمی سامراجی طاقتوں کے خلاف استقامت کامظاہرہ کرکے اپنے ایٹمی حقوق کو حاصل کیا اور دشمنوں کو عقب نشینی پر مجبور کردیا۔

محمد جواد ظریف نے کہا کہ ایرانی قوم باہمی اتحاد اور اتفاق کے ساتھ ترقی اور پیشرفت کی شاہراہ پر گامزن رہےگی ۔

انھوں نے کہا کہ شہداء کا پیغام قدرت اور اقتدار پر مشتمل ہے اور ہمیں ترقی و پیشرفت شہداء کی قربانیوں کے نتیجے میں حاصل ہوئی ہے ہم شہداء کے راستے پر گامزن رہیں گے اور اللہ تعالی کی بارگاہ میں دعا کرتے ہیں کہ وہ ہمیں شہداء کے سامنے سرخرو اور سربلند قراردے۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬