رفح میں ایک تجارتی ٹنل کو دھماکے سے اڑانے کے مصری فوج کے اقدام کے نتیجے میں ۳ فلسطینی شہید اور ۵ دیگر زخمی ہوئے۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فلسطینی اطلاع رسانی کے مرکز کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کی وزارت داخلہ نے آج اعلان کیا کہ کل رات رفح میں ایک تجارتی ٹنل کو دھماکے سے اڑانے کے نتیجے میں شہید اور زخمی ہونے والے فلسطینیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
مصر کی فوج نے کل رات ایسے میں اس ٹنل کو دھماکے سے اڑا دیا کہ جب فلسطینی مزدور اس ٹنل کی مرمت کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ اس سانحے میں 3 فلسطینیوں کے شہید ہونے کے علاوہ 5 دیگر افراد کومہلک گیس سے دم گھٹنےکی وجہ سے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
گزشتہ 10 سال سے غزہ پٹی کے محاصرے کی وجہ سے فلسطینی ٹنل کے ذریعے اپنی روز مرہ کی اشیاء اورادویات غزہ پہنجاتے ہیں۔/۹۸۸/ ن۹۴۰
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے