رسا نیوز ایجنسی کی ایکسپریس نیوز سے رپورٹ کے مطابق، پاکستان کے علاقہ مظفر گڑھ میں سی ٹی ڈی پولیس نے پی پی لنک کینال کے قریب کارروائی کر کے 6 وہابی دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا جب کہ 3 وہابی دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
اطلاعات کے مطابق سی ٹی ڈی پولیس کے اہلکار وہابی دہشت گرد یاسین عرف عمران کو اسلحہ برآمدگی کے لئے لے جا رہے تھے کہ وہابی دہشت گرد کے ساتھیوں نے پی پی لنک کینال کے قریب پولیس نفری پر حملہ کردیا، سی ٹی ڈی کی جوابی کارروائی میں 6 دہشت گرد ہلاک جب کہ ان کے 3 ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جن کی تلاش کے لئے سرچ آپریشن شروع کر دیا گییا ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے قبضے سے 5 دستی بم، 4 رائفلز، 3 پستول اور دیگر اسلحہ بھی برآمد ہوا۔ پولیس مقابلے میں ہلاک ہونے والے وہابی دہشت گردوں کی لاشوں کو شناخت کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔/۹۸۸/ ن۹۴۰