26 February 2017 - 15:55
News ID: 426546
فونت
حجت الاسلام راجہ ناصر عباس جعفری:
مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے کہا : کالعدم جماعتوں، دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف بلاتفریق آپریشن کیا جائے۔
حجت الاسلام راجہ ناصر عباس جعفری

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری جنرل حجت الاسلام راجہ ناصر عباس جعفری نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے پروا میں ٹارگٹ کلنگ کے نتیجے میں شہید ہونے والے تین افراد کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے ان کے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

اُنہوں نے کہا کہ ایک طرف پاک فوج کی جانب سے آپریشن ''ردالفساد''جاری ہے اور دوسری طرف خیبر پختونخوا میں دہشتگردی کی نئی لہر شروع ہو گئی ہے، جو سکیورٹی اداروں کے کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔

انہوں نے کہا : خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کا فوری نوٹس لے، ڈیرہ اسماعیل خان اور خیبر پختونخوا میں اس طرح کے واقعات علاقے کے امن کو سبوتاژ کرنے کی سازش ہے۔

 حجت الاسلام ناصر عباس جعفری نے مزید کہا کہ اگر ان دہشتگردانہ واقعات کے خلاف کاروائی نہ کی گئی تو کسی بڑے حادثے کا پیش خیمہ ثابت ہوں گے، ڈیرہ اسماعیل خان اور اس کے ارد گرد میں فوری آپریشن کیا جائے، دہشتگردوں کی پناہ گاہوں کا خاتمہ ضروری ہے۔

حجت الاسلام ناصر عباس جعفری نے کے پی کے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ڈیرہ اسماعیل خان اور اس کے اطراف کے علاقوں میں پولیس اور رینجرز کی چوکیوں کو فعال کیا جائے، کالعدم جماعتوں، دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف بلاتفریق آپریشن کیا جائے۔

اس موقع پر اُنہوں نے ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل پروا میں شہید ہونے والے افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬