رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں ٹارگٹ کلنگ کا جن ایک مرتبہ پھر بے قابو ہوکر بے گناہ معصوم شہریوں کو نگلنے لگا ہے۔
پروا کے گاؤں گھونسر میں تینوں نوجوان اپنی زرعی اراضی میں بیٹھے ہوئے تھے کہ موٹرسائیکل پر سوار دو دہشتگردوں نے اچانک فائرنگ کردی، جس کی زد میں آکر تینوں ثقلین عباس ولد شہید مختار احمد (متولی)، جمیل ولد رمضان، علی رضا ولد بشیر نامی نوجوان موقع پر ہی شہید ہوگئے۔
فائرنگ کی آواز سنکر اہل علاقہ دوڑے مگر حملہ آور فرار ہوچکے تھے۔ تینوں نوجوانوں کو سول ہسپتال لایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کی شہادت کی تصدیق کی۔
بعد ازاں علاقہ مکینوں نے سڑک پر تینوں لاشیں رکھ کر احتجاجی دھرنا دیدیا، اور انڈس ہائی وے کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کردیا۔ آخری خبریں ملنے تک حملہ آور آزاد تھے، پولیس علاقہ مکینوں پہ احتجاج ختم کرنے کیلئے دباؤ ڈال رہی تھی، جبکہ پاک فوج بھی موقع پر پہنچ چکی تھی۔/۹۸۹/ف۹۴۰/