03 March 2017 - 17:54
News ID: 426647
فونت
بنوں کے علاقے جانی خیل میں سیکورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیس آپریشن میں چاردہشت گرد ہلاک ہوگئے جب کہ دہشت گردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کا افسر اور اہلکار جاں بحق ہوگئے۔
شام میں دہشت گرد ہلاک

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سیکورٹی فورسز نے ایف آر بنوں کے علاقے جانی خیل میں انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد آپریشن کیا۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق  سیکیورٹی اہلکاروں کی علاقے میں کارروائی کے دوران وہاں چھپے دہشت گردوں نے اہلکاروں پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں پاک فوج کے لیفٹیننٹ اور ایک اہلکار جاں بحق ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کی فائرنگ کے بعد فوجی اہلکاروں کی بھرپور جوابی کارروائی میں چار دہشت گرد مارے گئے۔ پاکستانی فوج کے ترجمان کے مطابق آپریشن میں جاں بحق ہونے والوں میں لیفٹیننٹ خاور اور نائیک شہزاد شامل ہیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬