رسا نیوز ایجنسی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین کے وفد نے صوبائی سیکرٹری جنرل حجت الاسلام اقتدار حسین کی قیادت میں میئر ملتان چوہدری نوید آرائیں سے ملاقات کی، وفد میں سیکرٹری سیاسیات مہر سخاوت علی، ضلعی سیکرٹری جنرل ملتان سید ندیم عباس کاظمی، ملک عامر کھوکھر اور صوبائی وزیر چوہدری عبدالوحید آرائیں و دیگران شامل تھے۔
مجلس وحدت مسلمین کے سیکرٹری جنرل حجت الاسلام اقتدار حسین نقوی نے چوہدری نوید آرائیں کو میئر ملتان بننے کی مبارکباد دی اور ملتان شہر کی ترقی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
حجت الاسلام اقتدار نقوی نے کہا کہ بلدیاتی اداروں تک اختیارات کی منتقلی سے عوامی مسائل حل ہوں گے، جب تک اختیارات منتقل نہیں ہوں گے عوامی استحصال دور نہیں ہوگا ۔
انہوں نے میئر ملتان کے ساتھ نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم اُمید کرتے ہیں کہ آپ بطور میئر شہر کی ترقی اور خوبصورتی کے لیے غیرمعمولی اقدامات اُٹھائیں گے۔ ملتان شہر میں واسا اور پانی کے مسائل فوری حل طلب ہیں، محکموں میں کرپٹ افراد کا خاتمہ غریب عوام کا مطالبہ ہے۔
ملتان کے باسیوں کے آپ سے بہت توقعات وابستہ ہیں۔ مجلس وحدت مسلمین ملکی ترقی اور استحکام کے لیے ضلعی حکومت کے شانہ بشانہ ہے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰