09 March 2017 - 17:10
News ID: 426773
فونت
پاکستان کی فوجی عدالتوں سے موت کی سزا پانے والے ۵ وہابی دہشت گردوں کو ڈسٹرکٹ جیل کوہاٹ میں پھانسی دے دی گئی۔
وہابی دہشت گرد

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کی فوجی عدالتوں سے موت کی سزا پانے والے 5 وہابی دہشت گردوں کو ڈسٹرکٹ جیل کوہاٹ میں پھانسی دے دی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فوجی عدالتوں سے سزائے موت پانے والے 5 دہشت گردوں کو ڈسٹرکٹ جیل کوہاٹ میں تختہ دار پر لٹکادیا گیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق پانچوں وہابی دہشت گرد فورسز پر حملوں سمیت دہشت گردی کی سنگین وارداتوں میں ملوث تھے جب کہ تمام دہشت گردوں کا تعلق وہابی دہشت گرد اور  کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے تھا۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق پھانسی پر لٹکائے جانے والوں میں انورعلی ولد فضل غنی، امداد اللہ، شوکت علی ولد عبدالجبار، صابرشاہ ولد احمدشاہ اور خاندان ولد دوست محمد شامل ہیں۔

ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ دہشت گرد شوکت علی، انور علی، صابر شاہ اور امداد اللہ سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں بھی ملوث تھے جب کہ دہشت گرد امداد اللہ نے بونیرمیں تعلیمی ادارے کو تباہ کیا تھا، پانچوں دہشت گردوں نے مجسٹریٹ کے سامنے اعتراف جرم کیا تھا۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬