09 March 2017 - 20:00
News ID: 426777
فونت
امریکہ نے کہا ہے کہ وہ اسرائیل کو الگ تھلگ اور اس کا بائیکاٹ کئے جانے کے خلاف ہے۔
نتن یاہو و ٹرمپ

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان مارک ٹونر نے امریکی وزیرخارجہ ریکس ٹلرسن کی صیہونی حکومت کے وزیر جنگ اویگڈور لیبرمین سے ہونے والی ملاقات کی خبروں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ریکس ٹلرسن نے اس ملاقات میں اسرائیل کے ساتھ امریکہ کے گہرے اور غیر متزلزل تعلقات پر زور دیا ہے۔

صیہونی حکومت کی وزارت جنگ نے بھی اپنے ایک بیان میں اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ لیبرمین نے امریکی وزیرخارجہ کے ساتھ ملاقات میں ایران کے بارے میں بات چیت کی ہے۔

امریکی صدر اور اسرائیلی وزیراعظم نے بھی پیر کو اپنی ٹیلی فونی گفتگو میں اسلامی جمہوریہ ایران کا مقابلہ کئے جان پر زور دیا تھا۔

ڈونلڈ ٹرمپ اور بنیامین نتن یاہو نے اس سے پہلے بھی بارہا ایران اور پانچ  جمع ایک گروپ کے درمیان ہونے والے ایٹمی معاہدے کا مقابلہ کئے جانے کی ضرورت پر تاکید کی تھی۔

امریکی صدر اور صیہونی حکومت کے وزیراعظم نے اس ٹیلی فونی گفتگو میں اپنے سابقہ دعوؤں کی تکرار کرتے ہوئے ایران اور پانچ جمع ایک گروپ کے ایٹمی معاہدے کو خطرناک قرار دیا۔

واضح رہے کہ بنیامین نتن یاہو ہمیشہ ٹرمپ کو اسرائیل کا زبردست حامی بتاتے رہے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ  وہ ٹرمپ کے ساتھ مل کر اس معاہدے کا مقابلہ کریں گے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬