12 March 2017 - 10:52
News ID: 426830
فونت
سراج الحق :
امیر جماعت اسلامی سینیٹر نے کہا : عدالتی نظام کے دروازے غریبوں کی آہ سے نہیں سونے کی چابی سے کھلتے ہیں۔
سینیٹر سراج الحق

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے عدالتی نظام کے دروازے غریبوں کی آہ سے نہیں سونے کی چابی سے کھلتے ہیں۔ ایسا نظام چاہتے ہیں کہ لوگ منتخب نمائندوں کی تلاش کیلئے اخباروں میں اشتہار نہ دیں۔

اسلام آباد میں تقريب سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کا کہنا تھا کہ لائبریری اور لیبارٹری کو عزت دینے والے معاشرے کا مستقبل روشن ہوتے ہيں، بدقسمتی سے ہمارے ہاں تعلیمی اداروں کی دیواروں پر خاردار تاریں اور دروازے پر مسلح گارڈز کھڑے ہیں۔

سینیٹر سراج الحق کا کہنا تھا جماعت اسلامی کی حکومت آئی تو تعلیمی ایمرجنسی نافذ کریں گے۔ مردم شماری کی طرز پر ان پڑھ لوگوں کا ڈیٹا اکٹھا کریں گے اور دفاع کے بعد سب سے زیادہ پیسہ تعلیم پر خرچ کریں گے، نجی اسکولوں میں پڑھنے والی بچیوں کا خرچ بھی حکومت برداشت کرے گی۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ کرپشن ختم ہو جائے تو ہر بچی کو مفت تعلیم اور ہر پاکستانی کو مفت علاج کی سہولت مہیا کی جاسکتی ہے، لوگ حکمرانوں کے منہ سے اچھی باتوں کے بجائے گالیاں سن رہے ہیں، تقريب کے اختتام پر نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبا ميں انعامات تقسيم کیے گئے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬