17 March 2017 - 23:38
News ID: 426933
فونت
عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے ملک کے شمالی علاقے میں داعش کے خفیہ ٹھکانے کا پتہ لگانے کے بعد اسے تباہ کردیا ہے۔
داعش


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بغداد میں عسکری ذرائع نے بتایا ہے کہ عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر شمالی شہر جلام سامرا میں داعش کے عناصر کے ٹھکانے پر چھاپہ مارا جس کے دوران  فائرنگ کے تبادے میں سات روپوش داعشی دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ اس حملے میں سولہ داعشی زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

دوسری جانب موصل کے ساحلی علاقے پر عراقی فضائیہ نے بمباری کی ہے جس میں داعش کا ایک اہم سرغنہ عمر المزاحم ہلاک ہوگیا ہے۔  درایں اثنا عراقی پولیس کے سربراہ جنرل شاکر جودت نے بتایا ہے کہ مغربی موصل کے سرکاری استپال کو داعش کے قبضے سے آزاد کرالیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عراقی پولیس نے باب الطوب اور ریلوے اسٹیشن کے اطراف میں پھنسے عام شہریوں کو بحفاظت نکالنے کے بعد انہیں جنوبی موصل منتقل کردیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ عراقی پولیس نے علاقے میں اپنی پوزیشن مستحکم بنالی ہے اور علاقے کے اطراف میں واقع داعش کے تمام ٹھکانے اس وقت عراقی پولیس کی ڈرون طیاروں کی زد پر آگئے ہیں۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬