رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، دارالحکومت تہران سمیت ایران کے سبھی چھوٹے بڑے شہروں اور دیہاتوں میں بلدیاتی اور دیہی کونسلوں کے انتخابات کے لئے امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی داخل کرانے کا عمل پیر سے شروع ہو گیا ہے جو آئندہ اتوار تک جاری رہے گا-
تہران کی بلدیاتی کونسل میں اکیس سیٹیں، مشہد میں پندرہ اور پانچ دیگر بڑے شہروں میں تیرہ سیٹیں ہیں۔
اسی طرح ایران کے چھتیس ہزار، آٹھ سو اڑتیس قصبوں اور دیہاتوں میں تین تین ممبران پر مشتمل کونسلیں ہیں جبکہ دو ہزار، سات سو، بیالیس دیہاتوں کی دیہی کونسلوں میں پانچ پانچ نشستیں ہیں اور انسٹھ شہروں میں پانچ ارکان والی کونسلیں جبکہ ایک سو بتّیس شہروں میں سات ارکان پر مشتمل کونسلیں ہیں۔
اس کے علاوہ متعدد شہروں میں نو اور گیارہ ارکان پر مشتمل کونسلیں ہیں-
واضح رہے کہ پانچویں بلدیاتی انتخابات انّیس مئی کو صدارتی انتخابات کے موقع پر ہی ہوں گے- /۹۸۸/ ن۹۴۰