رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی شاہ گیلانی اورجموں وکشمیر پیپلز موومنٹ کے قائم قام چیئرمین میر شاہد سلیم نے جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے سربراہ محمد یاسین ملک کو سینٹرل جیل سرینگرمنتقل کرنے اور میر واعظ عمر فاروق، شبیر احمد شاہ، محمد اشرف صحرائی، ایاز اکبر، پیر سیف اللہ، راجا معراج الدین اور محمد اشرف لایا کو ان کے گھروں میں مسلسل نظربند رکھنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حریت پسند رہنماؤں کو نظر بند کرنا ثابت کرتا ہے کہ ضمنی انتخابات ماضی کی طرح ایک فوجی آپریشن ہیں جن کی کوئی اعتباریت نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایک فریق کو نظر بند کرکے دوسرے کی جیت کا اعلان کرنا مضحکہ خیز ہے اور حقیقی جمہوری عمل میں ایسا کبھی نہیں ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کشمیرکو مکمل طور پرایک پولیس اسٹیٹ میں تبدیل کردیا گیا ہے جہاں کشمیریوں کے سیاسی، معاشرتی اور مذہبی حقوق بھی سلب کر لیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری ایک عظیم مقصدکے لیے قربانیاں دے رہے ہیں اور ان کی قربانیاں ایک روز ضرور رنگ لائیں گی۔/۹۸۸/ ن۹۴۰