20 March 2017 - 21:23
News ID: 426990
فونت
اسرائیلی میڈیا نے اعتراف کیا ہے کہ اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کرنے کی مہم چلانے والی عالمی تحریک بی ڈی ایس کا دائرہ پھیلتا جا رہا ہے۔
اسرائیل مخالف تحریک

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیل کے ایک عبری زبان اخبار اسرائیل ٹوڈے نے پیر کو لکھا ہے کہ اسرائیلی مصنوعات کے خلاف بی ڈی ایس نامی عالمی تحریک اٹلی سمیت پوری دنیا میں تیزی کے ساتھ پھیل رہی ہے اور یہ سلسلہ اسرائیل کے لئے ایک سنگین خطرہ ہے-

اسرائیل ٹوڈے نے لکھا ہے کہ اطالوی طالب علموں میں بی ڈی ایس کی حمایت وسیع پیمانے پر بڑھتی جا رہی ہے- مذکورہ اسرائیلی اخبار نے لکھا ہے کہ اٹلی کی ٹورینو یونیورسٹی کی طلبا یونین نے بھی اسرائیلی ادارے تخنیون کے ساتھ تعاون منقطع کرنے کے سلسلے میں دی گئی کال کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے-

اس کے علاوہ روم میں لاسپنزا یونیورسٹی میں ایسے پمفلٹ بھی تقسیم کئے گئے جن میں ان اسرائیلی فوجیوں کی تصویریں دکھائی گئی ہیں جو فلسطینیوں پر تشدد کر رہے ہیں اور ان کے گھروں کو مسمار کر کے ان پر قبضہ کر رہے ہیں-

اس درمیان اسرائیل نے آج دعوی کیا ہے کہ بی ڈی ایس تحریک کوشش کر رہی ہے کہ وہ یہودیوں کو دنیا میں برائی کا سرچشمہ قرار دے  جبکہ بی ڈی ایس تحریک صیہونیت مخالف تحریک ہے-/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬