شامی فوج اور اس کی اتحادی قوتوں نے صوبے حمص میں پالمیرا کے مشرقی مضافاتی علاقوں المزار اور الہرم پہاڑوں کو آزاد کرا لیا۔
رسا نیوز ایجنسی کی العالم سے رپورٹ کے مطابق، شامی فوج، پیر کے روز المزار اور الہرم پہاڑی سلسلے کو آزاد کراتے ہوئے اراک تیل کے کنوؤں کے پندرہ کلو میٹر قریب تک پہنچ گئی ہے۔
شامی فوج نے گذشتہ چند روز کے دوران پالمیرا کے کئی علاقوں کو آزاد کرایا ہے اور دسیوں دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کے علاوہ ان کے ہتھیاروں کو بھی تباہ کیا ہے۔العباسیین کے علاقے پر دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں کم از کم تیس دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں۔
شامی فوج نے پیر کے روز ایک کارروائی کر کے دمشق کے مشرق میں واقع جوبر کے شمال میں المعامل میں دہشت گرد گروہوں منجملہ جبہت النصرہ گروہ کا محاصرہ تنگ کر دیا ہے۔/۹۸۸/ ن۹۴۰
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے