18 March 2017 - 20:24
News ID: 426964
فونت
عبدالغفار روپڑی:
جماعت اہلحدیث کے کے مرکزی امیر نے لاہور میں تقریب سے خطاب میں کہا: حکومت غیر ملکی سوشل میڈیا مالکان سے گستاخانہ مواد اپلوڈ نہ ہونے کی یقین دہانی حاصل کرے اور تمام متعلقہ حکومتی ادارے گستاخانہ مواد اپلوڈ پھیلانے والوں کا سراغ لگائیں اور قانون و شریعت کے مطابق سزا دینے کے مؤثر اقدامات کریں، قومی اور پنجاب اسمبلی میں توہین رسالت کی روک تھام اور گستاخوں کو نشان عبرت بنانے کے حوالے سے منظور کی جانیوالی قراردادوں پر عملدرآمد یقینی بنائے۔
عبدالغفار روپڑی


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جماعت اہلحدیث پاکستان کے مرکزی امیر حافظ عبدالغفار روپڑی نے کہا ہے کہ اسلام کے دنیا میں تیزی سے پھیلاؤ کی وجہ سے طاغوتی قوتیں پریشان ہیں، گستاخ بلاگرز کو عبرتناک انجام تک پہنچانا حکومت کی ذمہ داری ہے، سوشل میڈیا سے گستاخانہ مواد ہٹانے کیلئے متعلقہ ادارے اپنا کردار ادا کریں۔ 

لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد پھیلانا امت مسلمہ کے جذبات سے کھیلنے کی ناپاک جسارت ہے، حکومت بیرون ملک بھاگ جانیوالے گستاخ بلاگرز کو ملک میں لاکر قانون کے کٹہرے میں کھڑا کرے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت غیر ملکی سوشل میڈیا مالکان سے گستاخانہ مواد اپلوڈ نہ ہونے کی یقین دہانی حاصل کرے اور تمام متعلقہ حکومتی ادارے گستاخانہ مواد اپلوڈ پھیلانے والوں کا سراغ لگائیں اور قانون و شریعت کے مطابق سزا دینے کے مؤثر اقدامات کریں، قومی اور پنجاب اسمبلی میں توہین رسالت کی روک تھام اور گستاخوں کو نشان عبرت بنانے کے حوالے سے منظور کی جانیوالی قراردادوں پر عملدرآمد یقینی بنائے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬