رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اقوام متحدہ میں شام کے مستقل مندوب بشار الجعفری نے شام کے ٹی وی سے گفتگو میں مغربی شام میں تدمر کے علاقے پر اسرائیل کے جنگی طیاروں کی حالیہ جارحیت کے بارے میں کہا ہے کہ حلب اور تدمر میں داعش دہشت گردوں کے مقابلے میں شامی فوج کی مسلسل کامیابیوں کے ردعمل میں غاصب صیہونی حکومت اب خود میدان میں آ گئی ہے۔
انھوں نے تدمر پر صیہونی حکومت کے حملے پر روس کی تنقید کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ شام کے علاقوں پر صیہونی حکومت کے اس قسم کے حملوں کی تکرار کی صورت میں روس اور اسرائیل کے درمیان جنگ کے امکان کو مسترد نہیں کیا جا سکتا۔صیہونی فوجیوں نے بائیس فروری کو دمشق کے قریب شامی فوج کے ایک ہیڈکوارٹر کو اپنی جارحیت کا نشانہ بنایا تھا۔
شام کے صدر بشار اسد کے بقول اسرائیل کی فضائیہ، دہشت گردوں کی فضائیہ کا کردار ادا کر رہی ہے۔
واضح رہے کہ دہشت گردوں نے دو ہزار گیارہ میں سعودی عرب، امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی مدد سے شام میں بشار اسد کی قانونی حکومت کا تختہ الٹنے کے لئے اس ملک پر جارحانہ حملے کر کے شام میں بحران و بدامنی کا سلسلہ شروع کیا ہے جو اب بھی جاری ہے۔/۹۸۸/ ن۹۴۰