20 March 2017 - 21:27
News ID: 426991
فونت
صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں کی جانب سے شامی فضائی حدود کی خلاف ورزی کے خلاف احتجاج کے طور پر ماسکو میں اسرائیل کے سفیر کو وزارت خارجہ طلب کر لیا گیا۔
میخائل بوگدانوف


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،  روسی ذرائع ابلاغ کی رپورٹوں کے مطابق روس کے نائب وزیر خارجہ میخائل بوگدانوف نے پیر کے روز نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کے جنگی طیاروں کی جانب سے شامی فضائی حدود کی خلاف وروزی کے بارے میں خبریں موصول ہونے پر ماسکو میں اسرائیل کے سفیر کو وزارت خارجہ طلب کیا گیا۔

رپورٹوں میں بتایا گیا کہ اسرائیل کے چار جنگی طیاروں نے شامی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے حمص کے مشرقی مضافاتی علاقے پالمیرا کے قریب شام کے ایک فوجی ٹھکانے کو اپنے حملے کا نشانہ بنایا تھا۔

ماسکو میں اسرائیل کے سفارت خانے نے اپنے سفیر کو وزارت خارجہ طلب کئے جانے کی خبر کے بارے میں کوئی بیان جاری کرنے سے گریز کیا جبکہ روس کی وزارت خارجہ نے صراحت کے ساتھ کہا ہے کہ اسرائیل کو اسی مسئلے پر طلب کیا گیا تھاشامی فوج نے اسرائیلی طیاروں کو مار گرانے کے لئے فائرنگ کی جس میں سے اسرائیل کا ایک جنگی طیارہ  فلسطین کے مقبوضہ علاقے میں گر کر تباہ ہوا۔

واضح رہے کہ شام کی حکومت نے بارہا اعلان کیا ہے کہ امریکہ و اسرائیل اور علاقے کے بعض ممالک، شام میں دہشت گردوں کی بھرپور حمایت کر رہے ہیں۔/۹۸۸ /ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬