23 March 2017 - 13:35
News ID: 427063
فونت
صاحبزادہ حامد رضا:
سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین نے کہا : نااہل حکمرانوں نے قائداعظم کے پاکستان کو حکام کیلئے عشرت کدہ اور عوام کیلئے ظلم کدہ بنا دیا ہے۔
صاحبزادہ حامد رضا

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یوم پاکستان کے موقع پر جامعہ رضویہ فیصل آباد میں استحکام پاکستان سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ پاناما کیس کا فیصلہ قریب آنے پر حکمرانوں پر گھبراہٹ طاری ہے۔

انہوں نے بیان کیا : کرپٹ حکمران ملک سے بھاگنے کی تیاریاں کر رہے ہیں لیکن اب شریف خاندان کو جدہ میں بھی پناہ نہیں ملے گی۔

انہوں نے بیان کیا : نااہل حکمرانوں نے قائداعظم کے پاکستان کو حکام کیلئے عشرت کدہ اور عوام کیلئے ظلم کدہ بنا دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی میں آپریشن کلین اپ کیا جائے، استحکام وطن کیلئے ڈیل اور ڈھیل کی سیاست ختم ہونی چاہیئے، عوامی مسائل سے حکمرانوں اور سیاسی رہنماؤں کی عدم دلچسپی افسوسناک ہے۔

سیمینار سے صاحبزادہ حسین رضا ، ملک الٰہی بخش، مفتی محمد رمضان جامی، میاں فہیم اختر نے بھی خطاب کیا۔

صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ قوم کے دلوں میں حکمرانوں کا اعتبار اور اعتماد ختم ہو چکا ہے، پاکستان کو علامہ اقبال اور قائد اعظم کا پاکستان بنانے کیلئے اہل اور دیانتدار قیادت کی ضرورت ہے، نظام مصطفی نافذ نہ کرکے قیام پاکستان کے مقاصد سے رو گردانی کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ قیام پاکستان کے مخالفین کا وزیر اعظم کا اتحادی ہونا شرمناک ہے، ن لیگ قائداعظم کے راستے سے ہٹ چکی ہے، شریف خاندان نے قائد اعظم کی مسلم لیگ کو مفاد پرستوں کا گڑھ بنا دیا ہے۔

چیئرمین سنی اتحاد کونسل نے کہا کہ صوفیاء کے ماننے والے پاکستان کو عظیم تر بنانے کیلئے جدوجہد تیز کریں گے، پاکستان بنانے والے پاکستان بچانے کیلئے میدان میں آئیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬