26 March 2017 - 23:01
News ID: 427108
فونت
عبدالملک الحوثی :
یمن کی مزاحمتی تحریک انصاراللہ کے سربراہ نے کہا : سعودی عرب براہ راست یمن پر جارحیت میں ملوث ہے جبکہ امریکہ اور ناجائز صہیونی ریاست ان حملوں کے پیچھے ہیں۔
عبدالملک الحوثی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کے سیکریٹری جنرل عبداملک بدرالدین الحوثی نے یمن پر سعودی عرب کی جارحیت کی دوسری برسی کے موقع پر ہفتے کی شام ایک بیان میں اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ امریکہ و اسرائیل اور دنیا کے بعض ممالک نے مسلمانوں کو نشانہ بنا رکھا ہے بیان کیا : واشنگٹن، مسلمانوں کو نابود کرنا چاہتا ہے۔

انہوں نے کہا : امریکہ یمن پر جارحیت کرنے والوں کا مساٹر مائنڈ اور ناجائز صہیونی ریاست ان کی دھڑکن ہے جبکہ سعودی عرب اس جارحیت کی اصل جڑ ہے۔

تحریک انصاراللہ کے سیکریٹری جنرل نے اسی طرح یمن کی بنیادی تنصیبات منجملہ اسکولوں اور اسپتالوں کو تباہ کرنے پر سعودی عرب پر کڑی تنقید کی۔

انہوں نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ سعودی عرب علاقے میں بدامنی پھیلا کر صرف صیہونی حکومت کا مقصد پورا کر رہا ہے، اپنے ملک کا وقار بچانے اور استقامت کا مظاہرہ کرنے پر یمنی عوام کی قدردانی کی۔

سعودی جارحیت کے خلاف یمنی عوام کی مزاحمت کو سراہتے ہوئے انہوں نے مزید کہا : یمنی قوم کی عظیم مزاحمت اور جذبہ قربانی کو سراہتے ہیں جنہوں نے اپنی بے مثال پائیداری کا مظاہرہ کرہی ہے۔

عبدالملک الحوثی نے کہا : سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کی وسیع پیمانے پر جارحانہ کارروائیاں بھی اس عظیم قوم کی مزاحمت کی بنیادوں کو متزلزل نہیں کرسکتیں۔

انہوں نے بتایا : ان حملوں اور بربریت نے یمنی عوام کے تمام قومی وسائل اور اثاثوں کو نشانہ بنا دیا ہے جبکہ ان غیرانسانی جارحیت میں نہتے عوام، بچے، عورتیں اور بوڑھے بھی مارے جا رہے ہیں۔

عبدالملک الحوثی نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ امریکہ، پورے علاقے کو تباہ کرنا چاہتا ہے، کہا : سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان دوستانہ روابط اور ان میں مکمل ہم آہنگی پائی جاتی ہے۔

انھوں نے کہا : یمن میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی موجودگی کا مقصد اسرائیل کے مقاصد پورے کرنا ہے۔

انصاراللہ تحریک کے سربراہ نے تاکید کے ساتھ کہا : یمن پر سعودی جارحیت، جنگی جرم کی مصداق ہے۔

انصاراللہ کے رہنما نے کہا : امریکہ خطے میں افراتفری پھیلانے کی سازش کر رہاہے اور دوسری طرف ناجائز صہیونی ریاست اور سعودی عرب کے درمیان قریبی دوستانہ تعلقات قائم ہوئے ہیں اور اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان بھی ہم آہنگی نظر آرہی ہے۔

انہوں نے کہا : سعودی عرب مصر کو تنھا کرنے پر اتر آیا ہے اور اس ملک کے خلاف ناروا سلوک کر رہا ہے جبکہ سعودی اور اماراتی حکمران اسرائیل کے ایما اور مفادات کی خاطر کام کررہے ہیں۔

عبدالملک الحوثی نے اس بات پر زور دیا کہ یمنی عوام نے شکست تسلیم کی ہے اور نہ ہوں گے اور وہ اپنے ملک کو منافقین، جارحیت کرنے والے عناصر اور ملک دشمنوں سے پاک کر کے ہی دم لیں گے۔

انہوں نے اس جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ یمنی قوم  اپنی آزادی و خود مختاری اور عزت و وقار کے تحفظ کے لئے فداکاری کا مظاہرہ کر رہی ہے، کہا کہ یمن پر سعودی عرب کی جارحیت یمنی قوم کی فوجی مضبوطی کا باعث بنی ہے اور وہ اپنے ملک کے دفاع کے شعبوں میں پیشرفت کر رہی ہے۔

عبدالملک الحوثی نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ دشمن آل سعود کے میزائل حملوں میں صرف یمنی بچے نشانہ بنے ہیں، کہا : یمن پر امریکہ اور اس کے آلۂ کاروں کا بلاجواز حملہ اس ملک کی مظلومیت کا آئینہ دار ہے۔

عوامی تحریک انصاراللہ کے سربراہ نے تاکید کرتے ہوئے کہا : سعودی عرب یمن کو وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بنانے کے باوجود اپنا کوئی مقصد حاصل نہیں کر سکا ہے اور یہ ایسی حالت میں ہے کہ سعودی عرب نے یمن کے خلاف خطرناک ترین ہتھیاروں کا استعمال کیا ہے۔

یمن کے انسانی حقوق کے قانونی مرکز نے بھی ہفتے کے روز اعلان کیا ہے کہ غریب عرب ملک یمن پر سعودی عرب کے جارحانہ حملوں میں اب تک بارہ ہزار چالیس سے زائد یمنی شہری شہید ہوئے ہیں جن میں دو ہزار پانچ سو اڑسٹھ بچّے اور ایک ہزار آٹھ سو ستّر عورتیں شامل ہیں جبکہ سعودی عرب کی جارحیت میں اب تک بیس ہزار سے زائد عام شہری زخمی اور لاکھوں دیگر بے گھر ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ اعداد و شمار کے مطابق یمن پر سعودی عرب کے جارحانہ حملوں کے آغاز سے اب تک پانچ سو ستّاون اسکول اور ایک سو گیارہ یونیورسٹی مراکز، دو سو اکہتّر کارخانے، ایک ہزار پانچ سو پل اور سڑکیں تباہ ہو چکی ہیں۔/۹۸۹/ف۹۳۰/ک۷۹۶/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬