28 March 2017 - 16:14
News ID: 427162
فونت
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل نے وفد کے ہمراہ نشترہسپتال ملتان میں زیرعلاج ملتان ہائیکورٹ کے وکیل اور سابق ممبر صوبائی اسمبلی ملک منتظر مہدی ایڈووکیٹ کے بیٹے ملک بختیار مہدی کی عیادت کی۔
حجت الاسلام احمد اقبال رضوی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل حجت الاسلام احمد اقبال رضوی نے وفد کے ہمراہ نشترہسپتال ملتان میں زیرعلاج ملتان ہائیکورٹ کے وکیل اور سابق ممبر صوبائی اسمبلی ملک منتظر مہدی ایڈووکیٹ کے بیٹے ملک بختیار مہدی کی عیادت کی۔

اس موقع پر مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی، مرکزی سیکرٹری شماریات علی مہدی، صوبائی سیکرٹری جنرل حجت الاسلام اقتدار حسین نقوی، ڈپٹی سیکرٹری جنرل سلیم عباس صدیقی، یافث نوید ہاشمی ایڈووکیٹ، ملک عامر کھوکھر، وسیم عباس زیدی، سید ندیم عباس کاظمی اور دیگر موجود تھے۔

حجت الاسلام احمد اقبال رضوی نے ملک بختیار مہدی کے لیے خصوصی دعا کرائی۔

واضح رہے کہ چند روز قبل ملک بختیار مہدی ایڈووکیٹ ملتان میں پُراسرار طورپر زخمی حالت میں پائے گئے تھے، جن کی حالت انتہائی تشویشناک تھی، تاہم مسلسل علاج کے بعد اب ان کی حالت خطرے سے باہر ہے اور ہوش بھی آ گیا ہے۔ /۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬