‫‫کیٹیگری‬ :
31 March 2017 - 15:46
News ID: 427215
فونت
یمن کے وزیر خارجہ نے عرب لیگ کے حالیہ سربراہی اجلاس کو یمن پر سعودی عرب کے حملوں اور جرائم پر پردہ ڈالنے کی ایک کوشش سے تعبیر کیا ہے ۔
 ہشام الشرف

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یمن کی قومی حکومت کے وزیر خارجہ ہشام الشرف نے جمعے کو العالم ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے اردن میں ہونے والے عرب لیگ کے سربراہی اجلاس کو سب کے لئے مایوس کن قرار دیا اور کہا کہ اس اجلاس میں ایسے عالم میں امن و صلح کی بات گئی ہے کہ ان کی کارروائیاں اور زبان یمن میں جارح سعودیوں کے جرائم کی حمایت کی عکاسی کرتی ہے -

یمن کی قومی حکومت کے وزیر خارجہ نے کہا کہ اس اجلاس سے نہ صرف یمن کے عوام کو کوئی فائدہ نہیں پہنچا بلکہ اس نے امن کی جانب ہر طرح کی پیشرفت کو ختم کر دیا-

ہشام الشرف نے کہا کہ عرب لیگ کے سربراہی اجلاس کے شرکاء نے خلیج فارس کے ممالک کے منصوبے کی ایسے عالم میں حمایت کی کہ یہ منصوبہ یمن کی تنصیبات اور بنیادی ڈھانچے پر سعودی جنگی طیاروں کی پہلی بمباری میں ہی دم توڑ گیا- عرب لیگ کا اٹھائیسواں سربراہی اجلاس بدھ کو اردن کے بحرالمیت علاقےمیں منعقد ہوا تھا-

سعودی عرب امریکہ کی ایما پر مارچ دوہزارپندرہ سے یمن پر وحشیانہ حملے کر رہا ہے -

گذشتہ دوبرسوں سے جاری سعودی حملوں میں اب تک گیارہ ہزار سے زیادہ بے گناہ یمنی شہری شہید ہوچکے ہیں-/ ۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬