‫‫کیٹیگری‬ :
31 March 2017 - 18:32
News ID: 427221
فونت
اسلام آباد پاکستان میں موجود اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارتخانے نے آج جمعے کو پاراچنار میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا: پوری پاکستانی قوم متحد ہوکر انتہا پسندی کا مقابلہ کرے ۔
پاراچنار

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلام آباد میں موجود اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارتخانے نے اپنے صادر کردہ بیانیہ میں آج جمعے کو پاراچنار میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کی اور ان شھید و زخمیوں کے اہل خانہ سے ھمدردی کا اظھار کیا ۔

اس بیانیہ میں آیا ہے : ایک ایسے وقت جب پاکستان نے انتہا پسندی اور دہشت گردی کو ختم کرنے کی ٹھان رکھی ہے ، انتہا پسندی اور دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لئے پاکستانی مسلمانوں کے درمیان اتحاد و یکجہتی ہر دور سے زیادہ ضروری ہے ۔

انہوں نے اس میں دہشت گردانہ حملے میں شھید ہونے والوں کی بلندی درجات کی دعا کرتے ہوئے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا نیز زخمیوں کی صحت یابی کی دعا کی ۔   

واضح رہے کہ پارا چنار کرم بازار کی نور مارکیٹ میں امام بارگاہ کے دروازے کے قریب دھماکے کے نتیجے میں ایک خاتون اور ۲ بچوں سمیت ۱۵ افراد شہید جبکہ 100 سے زائد افراد زخمی ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ زیادہ تر زخمیوں کی حالت تشویشناک بیان کی جا رہی ہے ۔

رکن قومی اسمبلی ساجد طوری نے بتایا کہ دھماکہ خیز مواد ایک گاڑی میں رکھا گیا تھا جو امام بارگاہ کے زنانہ گیٹ کے قریب آ کر رکی اور پھر اس میں دھماکہ ہوگیا جس کے باعث قریبی عمارتوں، دکانوں اور گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔

دہشت گرد گروہ جماعت الاحرار نے اس دہشت گردانہ حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے ۔

قابل ذکر ہے کہ اکیس جنوری کو بھی پاراچنار کی سبزی منڈی میں ایک دہشت گردانہ حملے میں پچیس افراد شہید اور دسیوں دیگر زخمی ہوگئے تھے ۔/ ۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۳۲۹

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬