‫‫کیٹیگری‬ :
31 March 2017 - 18:41
News ID: 427224
فونت
ہندوستان کی سپریم کورٹ نے بابری مسجد اور رام جنم بھومی معاملے کی سماعت فوری طور پر کرنے کی درخواست خارج کردی ہے
بابری مسجد

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ہندوستان کی سپریم کورٹ نے جمعے کو بی جے پی کے رہنما سبرامنیم سوامی کی اس درخواست کو خارج کردیا ہے جس میں انہوں نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ وہ بابری مسجد اور رام جنم بھومی کے معاملے پر روزانہ کی بنیاد پر سماعت کرے - سپریم کورٹ نے سبرامنیم سوامی سے کہا کہ آپ معاملے کے فریق نہیں ہیں -

سپریم کورٹ نے گذشتہ سماعت کے دوران کہا تھا کہ اس معاملے سے جڑے سبھی فریق مل بیٹھ کر مسئلے کا حل تلاش کریں اور اس سلسلے میں اتفاق رائے حاصل کریں-

ہندوستان کی سپریم کورٹ نے کہا تھا کہ اگر اس معاملے پر فریقوں کی بات چیت ناکام ہوجاتی ہے تو عدالت مداخلت کرنے کو تیار ہے -

دوسری جانب بابری مسجد ایکشن کمیٹی نے سپریم کورٹ کا یہ مشورہ ماننے سے انکارکرتے ہوئے کہا تھا کہ ہمیں عدالت کے ذریعے فیصلہ سنایا جائے کیونکہ ماضی میں معاملے کو  بات چیت کے ذریعے حل کرنے کے لئے چھے بار سے زائد مذاکرات ہوچکے ہیں جو ناکام  تھے-/۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬