‫‫کیٹیگری‬ :
31 March 2017 - 15:54
News ID: 427216
فونت
چینی حکومت نےصوبہ سنکیانگ کے مسلمان مردوں کے داڑھی رکھنے اور خواتین کے نقاب پہننے پر پابندی عائد کر دی ہے ۔
پردہ

رسا نیوز ایجنسی کی شینہوا سے رپورٹ کے مطابق، چینی حکومت نے صوبہ سنکیانگ کے مسلمان مردوں کے داڑھی رکھنے اور خواتین کے نقاب پہننے پر پابندی عائد کر دی ہے۔  یکم اپریل سے اس قانون پر عمل درآمد کیا جائے گا ۔

چینی حکومت نے انتہا پسند وہابی عقائد کے فروغ اور انہیں پھیلانے کو بھی خلاف ضابطہ قرار دے دیا ہے ۔

اطلاعات کے مطابق چینی حکومت نے اپنے شہریوں پر پابندیاں عائد کردی ہیں جن میں داڑھی رکھنے اور خواتین کے نقاب پہننے پر پابندی لگا دی اس کے علاوہ ریڈیو اور ٹیلی ویژن پر حکومتی پالیسیوں کے بارے میں پیش کیے جانے والے پروگرامز کو سننے یا دیکھنے سے انکار بھی ممنوع قرار دے دیا گیا ہے ۔

چینی حکومت کی جانب سے نافذ کیے جانے والے ضابطوں کے تحت بچوں کو نیشنل تعلیمی پروگرام سے دور رکھنے کی بھی ممانعت کر دی گئی ہے۔ ان حکومتی پابندیوں کا متن صوبائی اور مرکزی حکومتوں کی ویب سائٹس پر بھی جاری کر دیا گیا ہے ۔ /۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۱۹۸

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬