‫‫کیٹیگری‬ :
31 March 2017 - 18:14
News ID: 427220
فونت
آیت الله سید احمد خاتمی:
اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران کے امام جمعہ نے یہ کہتے ہوئے کہ اگر کسی جارح نے ایران کی طرف ٹیڑھی نگاہ بھی کی تو اس کی آنکھ نکال دی جائے گی کہا: سعودیہ، ایران فوبیا میں امریکا ، اسرائیل اور دیگر سامراجی طاقتوں کا ساتھی ہے ۔
آیت اللہ سید احمد خاتمی

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران کے امام جمعہ آیت الله سید احمد خاتمی نے اس ھفتہ نماز جمعہ کے خطبے میں جو سیکڑوں نماز گزاروں کی شرکت میں مصلائے امام خمینی تہران میں منعقد ہوا کہا: سعودی جارحیت پر یمنیوں کی استقامت لائق تحسین ہے ۔

انہوں نے کہتے ہوئے کہ ان دنوں ایران فوبیا کا بازار گرم ہے کہا: جہاں ایک طرف امریکا میزائلوں کے بہانے ایران پر مزید پابندیاں عائد کرنے کے درپہ وہیں سعودی حکمراں اور اردن ایک جھوٹے اور بے بنیاد الزامات کے تحت کہ ایران دیگر ممالک کے داخل مسائل میں مداخلت کر رہا ہے ، بیانیہ صادر کرنے پہ تلے ہیں ۔

آیت الله خاتمی نے ایران سے مرتبط دھشت گرد گروہ کی موجودیت کے حوالے سے حکومت بحرین کے دعوے کو دیگر سفید جھوٹ بتایا اور کہا: ایران فوبیا کوئی نئی چیز نہیں ہے ، یہ ڈیکٹیٹر اور سامراجی حکومتیں ، ایران میں موجود حقیقی اسلامی حکومت سے پریشان ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا: مغربی دنیا کو ایرانی سرمایہ خوری کی عادت پڑ گئی ہے ، ملت ایران کے ملک بدر کرنے کے باوجود وہ دوبارہ مختلف راستے سے ملک میں گھسنے کے درپہ ہیں مگر ان کی یہ آرزو مٹی میں ملک کر رہے گی ۔

تہران کے امام جمعہ نے یمن پر سعودی عرب کی یلغار، جارحیت اور بربریت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : سعودی عرب نے یمن پر سنگین جرائم کا ارتکاب کرتے ہوئے 32 ہزار یمنیوں کو شہید اور زخمی کردیا ، مکانات منھدم کردئے اور ہاسپیٹل کو مٹی کے ڈھیر میں بدل دیا ، ہمیں ایسی قوم کی تحسین کرنی چاہئے جو دو سال بعد بھی اس جارحیت کے مقابل ڈٹی ہوئی ۔

انہوں نے یہ کہتے ہوئے اگر چہ سعودیہ عربیہ اس حملہ میں براہ راست ملوث ہے کہا: اس حملہ کا اصل بانی امریکا ہے نیز عالمی مراکز کی خاموشی سے ان کی حوصلہ افزائی کا سبب ہے ، مگر میں انہیں متنبہ کرتا ہوں کہ اگر آپ اپنی بھلائی چاہتے ہیں تو اب اس انسان کشی اور وحشی گری کو ختم کردیں ۔

آیت الله خاتمی نے مزید کہا: سعودی عرب خطے میں امریکی اور اسرائیلی مفادات کو تحفظ فراہم کررہا ہے اور اسلامی ممالک میں مال و زر کے ذریعہ عدم استحکام پیدا کررہا ہے ۔

انہوں نے عرب لیگ کے سربراہوں کے حالیہ اجلاس کے جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: اس اجلاس میں یہ لوگ ایران کے خلاف بیانیہ دینے والے تھے مگر جب ایسا نہ کر سکے تو صھیونیت سے دوستی اور اسے قانونی حیثیت دینے کی جانب گامزن ہوئے کہ جو اس اجلاس کے لئے شرم آور ہے  ۔

تہران کے امام جمعہ نے ایران کے تین جزیروں کی مالکیت کے حوالے اجلاس میں اٹھائے گئے سوالات کی جانب اشارہ کیا اور کہا : یہ تینوں جزیرے ایران کی ملکیت تھے اور آخر تک رہیں گے ، جس نے بھی اس کی جانب نگاہ بد اٹھانے کی کوشش کی اسے منھ توڑ جواب دیا جائے گا ۔

انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ ہماری فوجی مشقیں دفاعی نوعیت کی ہیں جو اسلامی دستورات کی روشنی میں ہیں کہا : ایران نے کبھی بھی کسی ملک پر حملے میں پہل نہیں کی ہے اور نہ ہی کرے گا لیکن اگر کسی جارح نے ایران کی طرف ٹیڑھی نگاہ بھی کی تو اس کی آنکھ نکال دی جائے گی ۔ /۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۶۳۴

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬