31 March 2017 - 18:39
News ID: 427223
فونت
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کانگرس سے درخواست کی ہے کہ بحرین کو جنگی طیاروں اور دیگر جنگی وسائل فروخت کرنے کی اجازت دی جائے۔
جنگی سامان

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کانگرس سے درخواست کی ہے کہ بحرین کو جنگی طیاروں اور دیگرجنگی وسائل فروخت کرنے کی اجازت دی جائے۔ دوسری طرف انسانی حقوق کی تنظیموں نے بحرین کوامریکی ہتھیاروں کی فروخت کو آل خلیفہ حکومت کے جرائم کو نظر انداز کرنے کے مترادف قرار دیتے ہوئے اس اقدام کی مذمت کی ہے-

مریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے انسانی حقوق کی پامالیوں کے  بارے میں بحرین کی شاہی حکومت کے سیاہ ماضی کی پروا کئے بغیر منامہ حکومت کو امریکی ہتھیاروں کی فروخت کا فیصلہ کیا ہے - رویٹرز نے امریکی کانگریس کے ایک ذریعے کے حوالے سے خبردی ہے کہ ٹرمپ نے کانگریس سے درخواست کی ہے کہ وہ منامہ کو انیس ایف سولہ طیارے، تیئیس، جیٹ انجن اور دیگر فوجی سازو سامان کی فروخت کی اجازت دے دے -

امریکی وزارت خارجہ نے بدھ کو کانگریس کو اطلاع دی تھی کہ ٹرمپ انتظامیہ آل خلیفہ حکومت کو ستائیس ارب ڈالرمالیت کے بھاری جنگی ساز وسامان فروخت کرنے کا پروگرام رکھتی ہے - یہ ایسی حالت میں ہے کہ انسانی حقوق کے اداروں اور تنظیموں نے واشنگٹن کو اس اقدام کی بابت خبردار کیا ہے - ہیومن رائٹس واچ نے امریکی کانگریس سے کہا ہے کہ وہ ہتھیاروں کے اس سودے کو روکنے کے لئے اپنے اختیارات کا استعمال کرے -

واشنگٹن میں ہیومن رائٹس واچ کے دفتر کی سربراہ سارا مارگون نےکہا ہے کہ اس طرح کے سودے سے بحرینی حکام شہریوں کے پرامن مظاہروں کو کچلنے میں اور زیادہ شدت سے کام لیں گے اور بحرینی عوام کو یہ پیغام دینے کی کوشش کریں گے ملک میں سیاسی اصلاحات کی ضرورت نہیں ہے -

ریپریو نامی انسانی حقوق کی ایک اور تنظیم کی سربراہ نے بحرینی شہریوں کے مظاہروں کو  کچلنے کے تعلق سے آل خلیفہ حکومت کے ظالمانہ اقدامات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ بحرینی حکومت سے ٹرمپ کا رابطہ باعثت تشویش ہے- مذکورہ تنظیم کی سربراہ مایا فوا نے کہا ہے کہ بحرین میں سیاسی قیدیوں پر بری طرح تشدد کیا جاتا ہے اور جبری اعترافات کی بنیاد پر انہیں موت کی سزا سنائی جاتی ہے -

ان کا کہنا تھا کہ بحرینی حکومت نے سات سال کے وقفے کے بعد ملک میں پھانسی کی سزاؤں پر دوبارہ عمل درآمد شروع کردیا ہے اور بحرینی حکام مسلسل اپنے مخالفین  کو دھمکیاں دیتے رہتے ہیں - ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھی خبردار کیا ہے کہ امریکا بحرین کو  ہتھیار فروخت کرکے آل خلیفہ حکومت کے جنگی جرائم میں برابر کا شریک ہے-

امریکا میں ایمنسٹی انٹرنیشنل کے دفتر کے سربراہ  نے کہا ہے کہ بحرینی حکومت کو ایک ایسے وقت امریکا سے ہتھیار مل رہے ہیں جب وہ بحرین کے اندر اپنے سیاسی مخالفین کو بری طرح کچل رہی ہے اور ایک فوجی اتحاد میں شریک ہو کر یمن میں عام شہریوں پر بم برسا رہی ہے - ان کا کہنا تھا کہ بحرینی حکومت کو امریکی ہتھیاروں کی فروخت سے ان ملکوں کے لئے غلط پیغام جائے گا جو انسانی حقوق کوپامال کررہے ہیں -/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬