‫‫کیٹیگری‬ :
31 March 2017 - 16:09
News ID: 427217
فونت
پاکستانی ذرائع کے مطابق امام کعبہ عبدالرحمن السدیس ۴۵ رکنی وفد کے ہمراہ ۶ اپریل کو پاکستان پہنچیں گے جہاں وہ وہابی علماء تنظیم (جے یو آئی ) کے اجتماع سے خطاب کریں گے۔ پاکستان سمیت کئی اسلامی ممالک میں سرگرم دہشت گرد تنظیموں کا تعلق وہابی مکتبہ فکر سے ہے جنھیں سعودی عرب کے وہابی علماء کی بھر پور حمایت حاصل ہے۔
عبد الرحمن السدیس

رسا نیوز ایجنسی کی ایکس پریس نیوز سے رپورٹ کے مطابق، امام کعبہ عبدالرحمن السدیس 45 رکنی وفد کے ہمراہ 6 اپریل کو پاکستان پہنچیں گے جہاں وہ وہابی علماء تنظیم (جے یو آئی ) کے اجتماع سے خطاب کریں گے۔ پاکستان سمیت کئی اسلامی ممالک میں سرگرم دہشت گرد تنظیموں کا تعلق وہابی مکتبہ فکر سے ہے جنھیں سعودی عرب کے وہابی علماء کی بھر پور حمایت حاصل ہے۔

اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کے وہابی وفد کی آمد کا باقاعدہ مراسلہ پاکستان کی وزارت داخلہ کو موصول ہو چکا ہے امام کعبہ کے وفد میں سعودی عرب کے وزیر برائے مذہبی امور بھی شامل ہوں گے۔ اسلامی مبصرین کے مطابق اسلام اور مسلمانوں کو بدنام کرنے میں سعودی عرب پیش پیش ہےسعودی عرب امریکہ اور اسرائیل کا اہم اتحادی ہے امام کعبہ نے کبھی بھی امریکہ اور اسرائیل کے خلاف خانہ کعبہ سے آواز بلند نہیں ، بلکہ وہ ہمیشہ امریکی پالیسیوں کا ساتھ دیتے رہے ہیں،  انھوں نے کبھی مسئلہ فلسطین کے بارے میں آواز نہیں اٹھائی بلکہ انھوں نے وہابیوں کو دوسرے مسلمانوں پر مسلط کرنے کے لئے ہر لحاظ سے آمادہ کیا اور مکہ و مدینہ کے وہابیوں نےاسلامی مقدسات کی توہین ،صحابہ کرام اور  اولیاء کے مزاروں کو شہید کرنے میں اہم کردار ادا کیا مدینہ منورہ میں جنت البقیع اس کا جیتا جاگتا ثبوت ہے جہاں وہابیوں نے صحابہ کرام ، اہلبیت اطہار، اور ازاوج رسول (ص) کے مزاروں کو گرا کر ان کی قبروں کے نشان بھی محو کردیئے۔

پاکستان میں وہابی دہشت گردوں نے حال ہی میں لال شہباز قلندر کے مزار پر خودکش حملہ کرکے سیکڑوں افراد کو شہید کیا جبکہ شام اور عراق سمیت کئی دیگر اسلامی ممالک میں بھی وہابیوں نے صحابہ کرام اور اولیاء اللہ کے مزاروں کو شہید کیا  جبکہ سبھی جانتے ہیں کہ وہابی دہشت گردوں کو سعودی عرب کے وہابیوں کی بھرپور حمایت حاصل ہے جنھوں نے حرمین الشریفین پر غاصبانہ قبضہ کررکھا ہے۔

سعودی عرب کی حکومت آل سعود خاندان کو مضبوط سے مضبوط بنانے کے سلسلے میں وہابی علماء سے بھر پور فائدہ اٹھا رہی ہے اور اسی لئے سعودی حکومت وہابی ملاؤں کی دل کھول کر مدد کررہی ہے۔وہابی ملاؤں نے بھی اپنے جعلی فتوؤں کے ذریعہ آل سعود کی حمایت کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے اس بات سے سبھی بخوبی آگاہ ہیں کہ آل سعود خاندان امریکی ، برطانوی اور اسرائیلی پٹھو ہے جو خطے میں ان کے مفادات کو تحفظ فراہم کررہا ہے اور اسلامی ممالک میں عدم استحکام پیدا کررہا ہے۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬