درجنوں صیہونی انتہاپسندوں نے اشتعال انگیزی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک بار پھر مسلمانوں کے لئے قابل احترام مسجد الاقصی کی بے حرمتی کی ہے۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فلسطین انفارمیشن سینٹر نے خبر دی ہے کہ اسّی سے زائد صیہونی انتہا پسند اسرائیلی فوجیوں کی شیلٹر میں، مسجد الاقصی کے صحن میں داخل ہوئے اورانہوں نے اس مقدس مقام کی بے حرمتی کا ارتکاب کیا۔
دوسری جانب القدس ریسرچ سینٹر کے مطابق رواں سال مارچ کے دوران صیہونی انتہا پسندوں نے ایک ہزار سات سو بیاسی بار مسجد الاقصی کی بے حرمتی کا ارتکاب کیا ہے جبکہ گزشتہ سال اسی مدت کے دوران، نوسو ساٹھ بار مسجد الاقصی کی بے حرمتی کی گئی تھی۔
اس رپورٹ کے مطابق مسجد الاقصی کے خادمین اور محافظین بھی صیہونیوں کے تشدد سے محفوظ نہیں رہے اور اسرائیلی فوج نے گزشتہ ماہ کے دوران مسجد الاقصی کے پندرہ کارکنوں کو گرفتار بھی کیا ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے