06 April 2017 - 11:50
News ID: 427330
فونت
حجت الاسلام مبارک موسوی :
مطابق مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل نے کہا : وکی لیکس کے انکشافات کے بعد حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی آنکھیں کھل جانی چاہیئے۔
حجت الاسلام سید مبارک موسوی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل حجت الاسلام مبارک موسوی نے صوبائی سیکرٹریٹ میں اجلاس سے خطاب میں کہا : مردم شماری کی ٹیم پر بزدل اسلام دشمن سفاک دہشتگردوں کی بربریت کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا : پنجاب میں تسلسل کے ساتھ دہشتگردی کے واقعات صوبائی حکومت کی ناکامی کا ثبوت ہے،آئی جی پنجاب دہشتگردوں کیخلاف بے رحمانہ کاروائی کی بجائے ان کو معصوم اور سیاسی ورکرز بنا کر پیش کرنے میں مصروف ہیں، وکی لیکس کے انکشافات کے بعد حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی آنکھیں کھل جانی چاہیئے۔

انہوں نے کہا کہ جب تک دہشتگردوں کے سہولت کاروں اور سیاسی سرپرستوں  پر ہاتھ نہیں ڈالا جاتا ایسے واقعات رونما ہوتے رہیں گے،حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے پنجاب میں دہشتگردوں کے سرپرستوں کو کلین چٹ دینے پر بضد ہے،عوام اور دہشتگردی سے متاثرہ لوگ پریشان ہیں کہ آخر کونسی طاقت ان دہشتگردوں کی سرپرستی کرتے ہیں جس پر آئی جی پنجاب صاحب ان کی نجی چینلز پر صفائیاں پیش کرتے ہیں؟ ۔

انہوں نے بیان کیا : دہشتگردی کیخلاف جنگ کو متنازعہ بنانے اور دہشتگردوں کو پھر سے منظم کرنے کی سازش ہو رہی ہے، داعش لاہور میں کاروباری افراد کو خطوط لکھ رہے ہیں اور پنجاب حکومت اس کے وزراء اور آئی جی پنجاب سب ٹھیک ہیں کے رٹ لگائے نہیں تھکتے،اگر بروقت حکومت کی طرف سے اقدامات ہوتے تو آج کا المناک واقع پیش نہ آتا،ہم شہدائے کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعا گو ہیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬