08 April 2017 - 12:46
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 427374
فونت
علی حسین:
کراچی میں پولٹیکل کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم سندھ کے سیکرٹری سیاسیات نے کہا کہ دہشتگردی کے خاتمے میں اگر نواز حکومت کی طرف سے سنجیدہ اقدامات کئے جاتے، تو آج ملک کو اتنے سانحات نہ دیکھنے پڑتے۔
علی حسین نقوی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان سندھ کے سیکرٹری سیاسیات علی حسین نقوی نے کہا کہ پاک فوج کی طرف سے دہشتگردی کے خلاف آپریشن ردُالفساد کا فیصلہ لائق تحسین اور حالات کے عین مطابق ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے وحدت سیکرٹریٹ سولجر بازار میں پولٹیکل کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم کراچی ڈویژن کے سیکرٹری سیاسیات تقی ظفر، ندیم جعفری، حسن عباس و دیگر رہنماء موجود تھے۔

علی حسین نقوی نے کہا کہ دہشتگردوں کی سرکوبی کیلئے پاک فوج کے مؤثر اقدامات عوامی خواہشات کی ترجمانی کرتے ہیں، دہشتگردی کے خاتمے میں اگر نواز حکومت کی طرف سے سنجیدہ اقدامات کئے جاتے، تو آج ملک کو اتنے سانحات نہ دیکھنے پڑتے۔

انہوں نے کہا کہ شرپسندوں کے خلاف آپریشن میں رینجرز کو مکمل اختیار دیئے جانے چاہیے، تاکہ سیاسی دباؤ سمیت کوئی بھی بیرونی مداخلت ان پر اثر انداز نہ ہو سکے۔ صوبائی رہنماء نے دہشتگردی کے خلاف فوج کے عزم کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ آپریشن ردالفساد مطلوبہ نتائج کے حصول تک جاری رہنا چاہیے، تاکہ وطن عزیز دہشتگردی کی لعنت سے پاک ہو سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ماضی میں اچھے برے طالبان کے نام پر منفی قوتوں کی سرپرستی کی گئی، جس کے نقصانات پوری قوم کو اٹھانا پڑے، نیشنل ایکشن پلان کے تمام نکات پر عمل آپریشن ردالفساد کی کامیابی کی ضمانت سمجھا جائے گا، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔ /۹۸۸/ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬