16 April 2017 - 13:00
News ID: 427536
فونت
ہزاروں یمنی شہریوں نے احتجاجی مظاہرہ کر کے اپنے ملک کے خلاف آل سعود حکومت کے جرائم کی مذمت کی۔
یمن

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رپورٹ کے مطابق ہزاروں یمنی شہریوں نے دارالحکومت صنعا میں احتجاجی مظاہرہ کر کے یمن اور علاقے میں امریکہ اور سعودی عرب کی پالیسیوں اور جرائم کی مذمت کی اور سعودی عرب کے ایجنٹوں کے یمن سے انخلا کا مطالبہ کیا۔

یمنی شہریوں نے یمن کے مستعفی صدر منصور ہادی کے خلاف مقدمہ چلائے جانے پر بھی تاکید کی اور دنیا بھر کے ملکوں سے اپیل کی کہ وہ یمن پر حملے روکنے کے لئے سعودی عرب پر دباؤ ڈالیں۔

آل سعود حکومت مارچ دو ہزار پندرہ سے امریکہ کی مدد سے یمن پر حملے کر رہی ہے۔ سعودی عرب کے حملوں میں بارہ ہزار سے زیادہ یمنی شہری شہید اور دسیوں ہزار دیگر زخمی ہو چکے ہیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬