16 April 2017 - 22:09
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 427540
فونت
شام کی فضائیہ نے عراقی سرحد کے قریب الدشیشہ دیہات اور الرقہ اور البوکمال علاقوں میں داعش دہشت گرد گروہ کے ٹھکانوں پر حملہ کر کے انھیں تباہ کر دیا۔
شامی فوج

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رپورٹ کے مطابق شامی فوج کی مشترکہ آپریشنل کمان نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ شام کی فضائیہ نے عراقی سرحد کے قریب الدشیشہ دیہات اور الرقہ اور البوکمال علاقوں میں داعش دہشت گرد گروہ کے ٹھکانوں پر حملہ کر کے انھیں تباہ کر دیا۔

اس بیان میں آیا ہے کہ ان کارروائیوں میں داعش سے وابستہ دہشت گرد، جو عراق میں گھس کر خود کش کارروائیاں کرنا چاہتے تھے، ہلاک ہو گئے۔

عراق کے جنگ سے متعلق انفارمیشن سینٹر کے بیان میں آیا ہے کہ عراق کے انٹیلیجنس اور تحقیقاتی ادارے کی اطلاعات پر شام کی فضائیہ نے رقہ، البوکمال اور عراقی سرحدوں کے قریب الدشیشہ دیہات میں داعش کے اڈوں پر حملے کئے۔

یہ اڈے داعش کے ان بڑے اڈوں میں شمار ہوتے تھے، جہاں داعش کے بڑے سرغنے اور خودکش بمبار موجود تھے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬