16 April 2017 - 23:27
News ID: 427551
فونت
آیت الله قبلان:
شیعہ اعلی کونسل لبنان کے سربراہ نے شام حلب کے حیّ الراشدین دہشت گردانہ حملہ کہ جس میں کفریا اور فوعہ کے سیکڑوں بے گناہ شیعہ عوام شہید و زخمی ہوئے ہیں اس سفاکیت کی شدید مذمت کی ہے ۔
شیخ عبدالامیر القبلان:

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شیعہ اعلی کونسل لبنان کے سربراہ آیت الله قبلان نے شام حلب کے حیّ الراشدین دہشت گردانہ حملہ کہ جس میں کفریا اور فوعہ کے سیکڑوں بے گناہ شیعہ عوام شہید و زخمی ہوئے ہیں اس سفاکیت کی شدید مذمت کی ہے ۔

آیت الله قبلان نے مظلوم و بے گناہ عوام سے کینہ رکھنے والوں کی طرف سے اس وحشیانہ جرائم کو ایک غیر انسانی اقدام جانا ہے اور بیان کیا : اس طرح کی سفاکانہ ظلم و جنایت انسانی ، دینی و اخلاقی اقدار کے خلاف ہے ۔

انہوں نے وضاحت کی : دہشت گردوں نے جب دیکھا ہے کہ مسلمانوں کو بے پناہ و مجبور و بے یار و مددگار کرنے میں ناکام ہو گیا ہے تو قتل و غارت اور دہشت گردی پر اتر آیا ہے ۔

شیعہ اعلی کونسل لبنان کے سربراہ نے اپنی گفت و گو کے دوسرے حصہ میں عالمی حکام سے اس جرائم کی شدید و فیصلہ کن مذمت اور اس دہشت گردی میں شامل اور اس کے حامیوں کے خلاف اقدام کی دعوت کی ہے اور کہا : دہشت گردوں کی طرف سے اس طرح کے اقدام سے یہ بات معلوم ہوتی ہے کہ یہ لوگ کسی بھی معاہدے و وعدے پر عمل کرنے والے نہیں ہیں ۔

آیت الله قبلان نے بیان کیا : دہشت گردوں نے آج اپنے معاہدے کو توڑ کر یہ ثابت کر دیا ہے کہ انسانیت کے دشمن ہو گئے ہیں اور سب لوگوں کو چاہیئے کہ پوری قوت و طاقت کے ساتھ دہشت گردوں کا مقابلہ کرے تا کہ دہشت گردی کا وجود ختم ہو جائے ۔/۹۸۹/ف۹۳۰/ک۳۲۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬