20 April 2017 - 15:20
News ID: 427614
فونت
حجت الاسلام سید سبطین حیدر سبزواری :
اسلامی تحریک پاکستان صوبہ پنجاب کے صدر نے کہا : اخلاقی طور پر اب وزارت عظمیٰ پر برقرار رہنا میاں نواز شریف کو زیب نہیں دیتا کیونکہ قوم ان سے احتساب چاہتی ہے۔
حجت الاسلام سید سبطین حیدر سبزواری:

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی تحریک پاکستان صوبہ پنجاب کے صدر حجت الاسلام سید سبطین حیدر سبزواری نے پانامہ کیس کے فیصلے پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام مطمئن نظر نہیں آتے، کرپشن اور بدعنوانی کی تحقیقات میں اگر اشرافیہ طبقہ صاف شفاف نکل گیا تو پھر قوم کا اللہ ہی حافظ ہے۔

ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ فیصلہ قوم کی توقعات کے مطابق نہیں، عوام حکمرانوں کا احتساب چاہتے ہیں، معمولی کرپشن میں پٹواری، سپاہی، کلرک پکڑے جاتے ہیں تو بڑے بڑے مگر مچھ کیوں قانون کی تحویل سے نکل جاتے ہیں، یہ وہ سوال ہے جس کا جواب قوم مانگ رہی ہے مگر ریاستی ادارے ہیں کہ خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں۔

حجت الاسلام سبطین سبزواری نے کہا کہ پاکستان کو کرپٹ مافیا، سفارش اور اقربا پروری نے شدید نقصان پہنچایا ہے جس کیخلاف اب رائے عامہ بن چکی ہے، جس میں میڈیا کا نمایاں کردار ہے۔

انہوں نے کہا کہ اخلاقی طور پر اب وزارت عظمیٰ پر برقرار رہنا میاں نواز شریف کو زیب نہیں دیتا کیونکہ قوم ان سے احتساب چاہتی ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ یہی المیہ ہے کہ پاکستان میں قانون غریب اور پسے طبقات کیلئے ہے باقی سب چھوٹ جاتے ہیں اس تضاد کی طرف توجہ دینے کی ضرورت ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬