20 April 2017 - 12:46
News ID: 427629
فونت
حیدرالعبادی :
عراق کے وزیراعظم نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کے خلاف آپریشن جاری ہے جس میں فوج اورعوامی رضا کار فورسز کو اہم کامیابیاں ملی ہیں۔
حیدر العبادی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کے وزیر اعظم حیدرالعبادی نے رضاکار فورس کے اعلی کمانڈروں کے اجلاس میں موصل میں جاری آپریشن کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ موصل میں تکفیری دہشت گردوں پر فتح و کامیابی بہت قریب ہے۔

عراقی وزیر اعظم کے دفتر نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گيا ہے کہ عراقی وزیراعظم نے کہا ہے کہ موصل میں دہشت گردوں کا صفایا کرنے کے بعد فوری طور پر شہر کی تعمیر نو کا سلسلہ شروع کر دیا جائے گا اور عوام کی سکیورٹی کو یقینی بنایا جائے گا۔

واضح رہے کہ عراقی فوج کے جاری کردہ بیان کے مطابق موصل کی آزادی کے لیے جاری آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے مزید کئی ٹھکانوں کو تباہ کردیا گیا ہے۔ ان کارروائیوں میں کئی داعشی دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

عراقی فوج کے ترجمان یحی رسول کا کہنا ہے کہ ملک کے صرف چند ہزار مربع کلومیٹر کا علاقہ ہی  داعش کے قبضے میں باقی بچاہے جبکہ دوہزار چودہ میں ملک کے چالیس فی صد علاقے پر داعش نے قبضہ کرلیا تھا۔

عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے گزشتہ سال مئی میں داعش دہشت گردوں کو مشرقی موصل سے مکمل طور پر پیچھے دھکیل دیا تھا۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬