صومالیہ میں آپریشن کے دوران دہشتگرد گروہ الشباب کے ۵۲ دہشتگرد ہلاک ہو گئے
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، کینیا کی فوج کے ترجمان کرنل جوزف اوتھ کا کہنا ہے کہ ان کے ملک کی فوج نے صومالیہ کے جنوبی صوبے بطاطی میں دہشتگرد گروہ الشباب کے مرکز پر حملہ کر کے 52 دہشتگردوں کو ہلاک اوردرجنوں دہشتگردوں کوزخمی کر دیا ہے۔
کرنل جوزف کا کہنا تھا کہ فوجی آپریشن کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی قبضے میں لیا گیا تاہم اب تک الشباب کی جانب سے اپنے جنگجوؤں کی ہلاکت کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ کینیا کے ہزاروں کی تعداد میں فوجی افریقین یونین مشن کے تحت صومالیہ سے الشباب کا خاتمہ کرنے کے لئے تعینات ہیں۔ الشباب کی جانب سے کینیا میں حملے کے بعد افریقی ملک نے 2011 میں پہلی مرتبہ اپنی فوج صومالیہ بھیجی تھی۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے