رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حوزه علمیہ نجف اشرف میں موجود افریقا کے طلاب نے عراقی مرجع تقلید حضرت آیت الله سید محمد سعید حکیم سے ملاقات و گفتگو کی ۔
آیت الله حکیم نے اس ملاقات میں یاد دہانی کی کہ طلاب علوم دینہ، اپنی تبلیغی اور شرعی ذمہ داریوں کو بخوبی ادا کریں نیز شرعی احکام کو اصلی کتابوں سے استخراج و استنباط کریں ۔
انہوں نے واضح طور سے کہا کہ مبلغین، شرعی احکامات کو قواعد و اصول کے مطابق کہ جسے با متقی ، مخلص اور پرھیز گار علمائے کرام نے اپنے ہوائے نفس سے دور رکھتے ہوئے ہم تک پہونچایا ہے لوگوں تک پہونچائیں ۔
نیز امام کاظم (ع) یونیورسٹی کے اساتذہ اور طلباء نے بھی حجت الاسلام سید عزالدین حکیم ہمراہی میں آیت الله سید محمد سعید حکیم ملاقات کی اور گفتگو کی ۔
آیت الله سید محمد سعید حکیم نے کہا: جوان ملک کا مستقبل ہیں لہذا تمام ذمہ داریوں کو بخوبی ادا کریں ۔/۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۲۰۵