23 April 2017 - 07:59
News ID: 427672
فونت
اقوام متحدہ نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں صیہونی بستیوں کی تعمیر کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ سلسلہ فوری طور پر بند کردیا جائے۔
اقوام متحدہ

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے کوآرڈینیٹر نکولائی ملادینوف نے کہا ہے کہ اسرائیل نے گزشتہ ماہ مغربی کنارے کے علاقے میں نئی صیہونی بستی تعمیر کرنے کا اعلان کیا ہے اور فلسطینیوں کی سیکڑوں ہیکٹر اراضی کو ضبط کرلیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل کا یہ اقدام مغربی کنارے کی فلسطینی آبادیوں کے درمیان رخنہ اندازی کی کوشش ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے سن انیس سو سڑسٹھ کے مقبوضہ علاقے کی سرحدوں کے قریب دو ہزار نئے مکانات تعمیر کرنے کی منظوردی ہے۔

اقوام متحدہ کے کورآرڈینیٹر نے غزہ میں جاری انسانی بحران پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غزہ کو روزانہ چھے گھنٹے سے بھی کم بجلی فراہم کی جاتی ہے جو انتہائی تشویش کا باعث ہے۔

اسرائیل نے سن دوہزار چھے سے غزہ کا محاصرہ کر رکھا ہے اور ایندھن، دوائیں اور دیگر ضروری سامان اس علاقے میں پہنچنے کی روک تھام کر رہی ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬