23 April 2017 - 09:19
News ID: 427673
فونت
حجت الاسلام مبارک موسوی :
مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل نے کہا : پنجاب میں ن لیگی حکومت ایک منظم منصوبہ بندی کے تحت شیعہ دشمنی پر اتر آئی ہے ۔
حجت الاسلام سید مبارک موسوی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل حجت الاسلام مبارک موسوی نے یوم شہادت حضرت امام موسی کاظم علیہ السلام کے موقع پر مجلس عزاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا : پنجاب میں ن لیگی حکومت ایک منظم منصوبہ بندی کے تحت شیعہ دشمنی پر اتر آئی ہے،عزاداری کو محدود کرنے کے لئے شہریوں کو ہراساں کیا جا رہا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب بھر میں ہمارے درجنوں بے گناہ علماء و نوجوانوں کو بلا جواز غائب کیا ہوا ہے،آخر کیا وجہ ہے،ہمارے ساتھ دہشتگردوں سے بدتر سلوک کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے بیان کیا : یہ ایجنڈا حکمرانوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو کہا ں سے ملاہے؟ہمیں حب الوطنی اور پرامن رہنے کا یہ صلہ دیا جارہا ہے؟۔

انہوں نے کہا : ملکی سلامتی کے دشمن مودی کے یار اور کرپٹ حکمران ہمیں اس طرح مرعوب نہیں کرسکتے،حالات ایسے رہے تو ہم اپنا آئینی و قانونی حق استعمال کرتے ہوئے ملک بھر میں احتجاجی تحریک چلانے کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬