23 April 2017 - 16:51
News ID: 427677
فونت
سعودی حکمراں سلمان بن عبدالعزیز نے اپنے ملک کے مختلف مقامی اور سرکاری عہدیداروں کی تبدیلی کا اعلان کیا ہے۔
سعودی عرب میں مالی بحران

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ہفتے کی رات اپنے حکم سے واشنگٹن میں سعودی عرب کے سفیر عبداللہ بن فیصل بن ترکی کو ہٹا کر ان کی جگہ اپنے بیٹے اور وزیر توانائی خالد بن سلمان کو تعینات کر دیا۔

اسی طرح سلمان بن عبدالعزیز نے حائل علاقے کے امیر کی حیثیت سے عبدالعزیز بن سعد بن عبدالعزیز اور الباحہ کے علاقے کے امیر کی حیثیت سے حسام بن سعود کو تعینات کیا ہے۔

سعودی شاہ نے اسی طرح سعود بن عبدالمحسن بن عبدالعزیز کو اپنا خصوصی مشیر بنایا ہے۔

انھوں نے فوجی اور سرکاری ملازمین کی مالی مراعات بھی بحال کر دی ہیں۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ سعودی عرب کی وزارت خزانہ نے گذشتہ روز مالی مسائل کی بنا پر سرکاری منصوبوں پر عمل درآمد کے اخراجات کم کرنے کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دینے کا اعلان کیا ہے۔

سعودی عرب کے وزیر خزانہ محمد الجدعان نے اعلان کیا ہے کہ اس کمیٹی نے فوری طور پر چار ارب، ترپن کروڑ ڈالر مالیت کے کئی منصوبے روک دیئے ہیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬