25 April 2017 - 21:51
News ID: 427730
فونت
شام کے ایک سنی عالم دین :
مسجد جامع اموی دمشق کے امام جمعہ نے اس بیان کے ساتھ کہ شیعہ اور سنی کے درمیان اتحاد شام کے لوگوں کے لئے حوصلہ افزائی کا سبب ہے بیان کیا : دشمن شیعہ اور سنی کو ایک دوسرے سے الک نہیں کر سکتے ہیں کیونکہ وہ دو بازو کی طرح ہیں ۔
مولوی مأمون رحمه

 

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق مسجد جامع اموی دمشق کے امام جمعہ مولوی مأمون رحمه مبعث پیامبر اکرم (ص) کی مناسبت سے مشہد مقدس میں منعقدہ سفیر ہدایت کانفرنس میں مبعث پیامبراکرم (ص) کی مناسبت پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ حضرت محمد (ص) محبت، همدلی و دوستی کا پیغام لے کر آئے ۔

انہوں نے اس بیان کے ساتھ کہ بعثت سے پہلے جاہل عرب کے گروہ و حزب کے درمیان جنگ و جدال تھا بیان کیا : پیامبر رحمت (ص) نے ان کے درمیان ان کے دلوں میں ایک دوسرے سے محبت و دوستی قائم کی حالانکہ وہ لوگ مسلسل جنگ و خونریزی میں مشغول تھے ۔

مأمون رحمه نے اس بیان کے ساتھ کہ موجودہ اختلاف تاریخ میں بھی پایا جاتا تھا وضاحت کی : اسلامی ممالک میں دہشت گردوں کی کوشش ہے کہ مسلمانوں کے درمیان اتحاد و اتفاق کے صفوں کو توڑا جائے اور تفرقہ پھیلایا جائے ، ان مجرموں و ظالموں کا زور مذہنی احساسات کو پھیلا کر اسلامی قوم میں اختلاف پیدا کی جائے اور قتل و غارت کی جائے یہ قریبی راستہ ان کے مقصد تک پہوچنے کا ہے ۔

امام جمعہ مسجد جامع اموی دمشق نے دہشت گردوں کی طرف سے اصلاحات کے دعوے پر تنقید کرتے ہوئے کہا : کیوں تم لوگ رعب و خوف اور خدشہ و وحشت پیدا کر کے اپنا مقصد حاصل کرنا چاہتے ہو؟ دہشت گردوں نے مجھے گرفتار کیا اور مجھے تشدد کا نشانہ بنایا اور وہ سوچ رہے تھے کہ میں مر چکا ہوں لیکن دس روز کے بعد میں کما کی حالت سے باہر آیا اور ان کو پیغام دیا کہ شاید تم لوگ میرا بدن کو ٹکڑے ٹکڑے کر سکتے ہو لیکن میرے ارادہ میں کوئی تبدیلی پیدا نہیں کر سکتے ہو ۔

مأمون رحمہ نے صیہونی حکومت کی نیل سے فرات کو حاصل کرنے کے نعرہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے خبر دار کیا ہے اور بیان کیا : دشمن اس وقت شام کی طرف ایران کے ساتھ منصوبہ بندی میں مشغول ہے اس سلسلہ میں دشمن کی سازش میں ہوشیاری کی ضرورت ہے ۔

امام جمعہ نے اس بیان کے ساتھ کہ شیعہ اور سنی کے درمیان اتحاد شام کے لوگوں کے لئے حوصلہ افزائی کا سبب ہے بیان کیا : دشمن دنیا کے کسی بھی گوشے میں شیعہ اور سنی کو ایک دوسرے سے الک نہیں کر سکتے ہیں کیونکہ وہ دو بازو کی طرح ہیں ۔/۹۸۹/ف۹۳۰/ک۴۸۲/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬