28 April 2017 - 16:10
News ID: 427782
فونت
یمن پر سعودی عرب کی جارحیت کا مقابلہ کرنے والے ثقافتی محاذ کے صدر نے کہا ہے کہ آل سعود، یمن کے عوام کو بھوک و افلاس سے دوچار کرکے تدریجی طور پرانہیں موت کی آغوش میں دھکیلنا چاہتے ہیں ۔
بھوکے بچے

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمن پر سعودی عرب کی جارحیت کا مقابلہ کرنے والے ثقافتی محاذ کے صدر ابتسام المتوکل نے اپنے ایک گفت و گو میں کہا ہے کہ یمن میں انسانی بحران اقتصادی محاصرے اورسرکاری ملازمین کو تنخواہیں نہ ملنے کی وجہ سے شدت اختیار کر گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب یمن کا زمینی، بحری اور فضائی محاصرہ کر کے در اصل انصاراللہ کو شکست دینے کے درپے ہے لیکن اس قسم کی سازشوں کے باوجود یمن کے عوام کے اتحاد نے دشمنوں کو شکست دے دی ہے۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ یمن میں 17 ملین افراد کو غذائی بحران کا سامنا ہے اور7 ملین افراد غذائی قلت سے دوچار ہیں ۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬