28 April 2017 - 20:18
News ID: 427790
فونت
بحرین کے عوام نے ایک بار پھر ملک کے سرکردہ عالم دین اور اکثریتی شیعہ آبادی کے مذہبی پیشوا آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے کیے۔
بحرین

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سیکڑوں کی تعداد میں مظاہرین مغربی منامہ کے علاقے الدراز میں آیت اللہ عیسی قاسم کے گھر کے باہر دھرنے پر بیٹھے لوگوں میں شامل ہوگئے اور انہوں نے شاہی حکومت کے مخاصمانہ اور ظالمانہ اقدامات کی مذمت میں نعرے لگائے۔ ایسے ہی مظاہرے المعامیر، جفیر اور بلادالقدیم میں بھی کئے گئے جن میں شریک لوگوں نے سیاسی قیدیوں اور آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے ساتھ اپنی یکجہتی کا اعلان کیا۔

بحرین کی شاہی حکومت نے ملک کے سرکردہ عالم دین آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی شہریت منسوخ اور بے بنیاد الزامات کے تحت ان کے خلاف مقدمات قائم کر دیئے ہیں۔ایک اور اطلاع کے مطابق بحرین کی شاہی حکومت کے سیکورٹی اہلکاروں نے ملک کے ایک اور سرکردہ عالم دین شیخ عبدالزھرا کربابادی اور ان کی اہلیہ کو گرفتار کرلیا ہے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬