03 May 2017 - 23:35
News ID: 427885
فونت
صیہونی حکومت کے ظالمانہ محاصرے کے باعث اسپتالوں میں مریضوں کی جان کو خطرہ لاحق ہو گیا ہے۔
غزہ

رسا نیوز ایجسنی کی رپورٹ کے مطابق، رپورٹ کے مطابق غزہ کا واحد بجلی گھر بھی ایندھن نہ ہونے کے باعث بند ہو گیا ہے اور بجلی کی کمی کے سبب اسپتالوں میں کام کاج میں رکاوٹ پیدا ہو رہی ہے اور اس طرح مریضوں کی جان کو خطرہ لاحق ہو گیا ہے-

گذشتہ ہفتے فلسطینی انتظامیہ نے کہا تھا کہ وہ اب، اس کے بعد سے غزہ کے لئے صیہونی حکومت کی جانب سے جو بجلی فراہم کی جائے گی، اس کی قیمت ادا نہیں کرے گی۔

نام نہاد فلسطینی انتظامیہ کے اس اعلان کے بعد غزہ کے واحد بجلی گھر کی بجلی بھی منقطع ہو گئی-

اقوام متحدہ کے اس وعدے کے باوجود کہ وہ غزہ میں انرجی کے مسئلے کے حل میں مدد کرے گی، غزہ کے، پوری طرح سے تاریکی میں ڈوبنے کا امکان پیدا ہو گیا ہے-

غزہ کے الناصر اسپتال کے آئی سی یو شعبے کے ڈاکٹر راعد مہدی نے اس اسپتال کے جوان مریضوں کی صورت حال پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی زیرنگرانی ایک مریض وینٹی لیٹر پر ہے جو صرف بجلی سے چلتا ہے-

قابل ذکر ہے کہ اسرائیل نے گذشتہ دس برسوں سے غزہ کی ناکہ بندی کر رکھی ہے جس کے باعث ایندھن، دوا اور بلڈنگ میٹیریل جیسی بنیادی چیزیں غزہ نہیں پہنچ پا رہی ہیں- /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬