03 May 2017 - 23:37
News ID: 427886
فونت
عراقی سیکورٹی فورس نے موصل میں جاری فوجی آپریشن کے دوران داعش کے متعدد کمانڈروں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
موصل

رسا نیوز ایجسنی کی رپورٹ کے مطابق، عراق کی وفاقی پولیس کے کمانڈر کرنل شاکر جودت نے کہا ہے کہ مغربی موصل میں جاری فوجی آپریشن کے دوران، داعش کی ایک گاڑی کو نشانہ بنا کر تباہ کر دیا گیا جس کے نتیجے میں ابو ایوب  نامی داعشی دہشت گرد ہلاک ہو گیا۔ ابوایوب، داعشی دہشت گردوں کو کھانا پہنچانے کا انچارج تھا۔

عراقی پولیس کے سربراہ نے کہا کہ داعش کے دو دیگر سرغنوں کو رفاعی اور الحاوی کے علاقوں میں، ان کے متعدد ساتھیوں سمیت ہلاک کر دیا گیا۔ ہلاک ہونے والے داعشی سرغنوں کے نام ابوعبداللہ الناقل اور نافع عبداللہ بتائے جاتے ہیں۔

شاکر جودت کا کہنا تھا کہ موصل کے تموز نامی علاقے میں دہشت گردوں کے ایک اہم ٹھکانے کو بھی تباہ کر دیا گیا جس کے نتیجے میں اٹھارہ دہشت گرد مارے گئے۔

اتہوں نے مزید بتایا کہ عراقی فوج کے ڈرون طیاروں نے آٹھ سو انسٹھ دہشت گردوں کو نشانہ بنا کر ہلاک کر دیا جبکہ دو سو، چوراسی کار بموں کا پتہ لگانے بعد انہیں ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی تباہ کر دیا گیا۔

عراقی پولیس کے سربراہ نے کہا کہ ملک کے سیکورٹی ادارے، داعش کے خلاف جنگ میں انتہائی جدید ترین ٹیکنالوجی سے کام لے رہے ہیں تاکہ عام شہریوں کو جانی نقصان سے بچایا جاسکے۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬