04 May 2017 - 13:50
News ID: 427895
فونت
سعودی عرب کی جارحیت کے جواب میں یمنی فوج اور عوامی رضاکارفورس نے سعودی عرب کے جنوبی علاقوں میں سعودی فوجی ٹھکانوں کو اپنے حملوں کا نشانہ بنایا۔
یمنی فوج

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمنی فوج اور عوامی رضاکاروں نے جنوبی سعودی عرب میں جیزان اور نجران کے فوجی مراکز پر گولہ باری کی جس میں سعودی فوجیوں کو خاصا جانی و مالی نقصان پہنچا۔

رپورٹ کے مطابق یمنی توپ خانوں نے نجران میں الخضرا گذرگاہ کے قریب دور عین فوجی اڈے پر گولہ باری کی جس میں اس فوجی مرکز میں آگ لگ گئی اور کئی سعودی فوجی ہلاک و زخمی ہو گئے۔

یمنی فوج نے جیزان میں المصفوفہ علاقے میں بھی سعودی فوجیوں کو نشانہ بنایا۔

ادھر یمن کے صوبے تعز میں نابضہ کے علاقے میں سعودی فوجی اتحادیوں کے خلاف یمنی فوج کے حملے میں سعودی عرب کے متعدد اتحادی فوجی ہلاک و زخمی ہو گئے۔

 یمنی فوج اور عوامی رضاکاروں کی جانب سے یہ حملے یمن کے مختلف علاقوں پر سعودی جارحیت کے جواب میں کئے گئے۔

سعودی جنگی طیاروں نےجمعرات کو حرض، میدی اور عبس کے مختلف علاقوں پر کئی بار بمباری کی اور دسیوں یمنی شہریوں کو خاک و خون میں غلطاں کر دیا۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬