04 May 2017 - 16:31
News ID: 427897
فونت
لیاقت بلوچ :
جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل نے کہا : ہمیں آپس میں مسلکوں کی بنیاد پر تقسیم ہونے کی بجائے اسلامی دشمن قوتوں کی بیرونی سازشوں کے مقابلے میں سیسہ پلائی ہوئی دیوار بننا ہوگا۔
لیاقت بلوچ

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے جماعت اسلامی لاہور کے زیراہتمام علماء ومشائخ کے اعزاز میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملکی حالات کا تقاضا ہے کہ علماء و مشائخ کو درد مشترک اور قدر مشترک پر متحد ہو جانا چاہیے۔

لیاقت بلوچ نے مزید کہا کہ ہمیں آپس میں مسلکوں کی بنیاد پر تقسیم ہونے کی بجائے اسلامی دشمن قوتوں کی بیرونی سازشوں کے مقابلے میں سیسہ پلائی ہوئی دیوار بننا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ الحمدللہ جماعت اسلامی قیام پاکستان کی طرح استحکام پاکستان اور خوشحال پاکستان کیلئے بھی سرگرم عمل ہے۔

اس موقع پر امیر جماعت اسلامی صوبہ پنجاب میاں مقصود احمد نے کہا کہ نظام مصطفیؐ اور مقام مصطفی ؐ کے لیے جدوجہد ہماری زندگیوں کا اعلیٰ ترین مقصد ہونا چاہیے کیونکہ نظام مصطفیؐ کے نفاذ میں ہی ملک کی ترقی اور خوشحالی مضمر ہے۔

انہوں نے اسلام کی بقاء اور استحکام پاکستان کیلئے علماء و مشائخ قوم کی قیادت کا فریضہ سرانجام دیں۔

امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ علماء و مشائخ کے اتحاد سے ہی ملک میں اسلامی نظام کا نفاذ اور استحکام پاکستان کی راہ ہموار کی جا سکتی ہے ملک کی مقتدر قوتیں ایک منصوبے کے تحت ملک کے علماء اور مشائخ کو ایک پلیٹ فارم پر نہیں دیکھنا چاہتیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬